بلوچستان،11طالب علموں سمیت کورونا کے51 نئے مریض سامنے آگئے

کوئٹہ:بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران11طالب علموں سمیت کورونا کے51 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 1مریض انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں 709 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے میں 51نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار942ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا60 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار153ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزیدایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعدجاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد165ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید11طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد992ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 112ٹیسٹ کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں