پیچیدگیوں کے باعث حمل ضائع ہوگیا، میگھن مارکل کا اعتراف

لندن(انتخاب نیوز)برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں ان کا دوسرا حمل کچھ پیچیدگیوں کے باعث ضائع ہوگیا۔میگھن مارکل نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون میں دنیا میں آنے سے قبل ہی اپنے دوسرے بچے کے چلے جانے کے درد کو بیان کیا اور بتایا کہ حمل ضائع ہونے پر وہ اور ان کے شوہر کس قدر صدمے میں تھے۔مضمون میں میگھن مارکل نے بتایا کہ رواں برس جولائی میں بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا حمل کتنے ہفتوں کا تھا۔میگھن مارکل نے لکھا کہ وہ جولائی کے اس دن کو آج تک نہیں بھول پائیں اور نہ ہی ان کے شوہر ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اس دن کو بھلا پائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں