بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے آج سے 28فروری تک بند رہیں گے
کوئٹہ:بلوچستان کے تمام اسکولز اور کالجز میں موسم سرماکی تعطیلات اج جمعرات سے ہورہی ہیں،کورونا وائرس کے باعث بیس روز قبل ہونے والی تعطیلات ائندہ برس 28فروری تک جاری رہیں گی سیکرٹری تعلیم بلوچستان شیر خان بازئی نے انتخاب کو بتایا کہ بلوچستان کے تمام اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کل سے شروع ہورہی ہیں، موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ وفاقی وزرات تعلیم کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر کیا گیا،شیر خان بازئی نے بتایا کہ تعطیلات کا نوٹی فیکشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کی روشنی میں ایک دو روز میں جاری کیا جائے گا،تاہم تعطیلات 26نومبر سے شمار ہوں گی،،،،سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی نے بھی بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر کے کالجز بھی موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں کل جمعرات سے بند کئے جا رہیہیں، یہ تعطیلات 28فروری تک ہوں گی۔جبکہ ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان نظام الدین مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند ہو جائیں گے، اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کوئٹہ کی جانب سے قبل ازیں جاری مراسلہ کی منسوخی انتظامی اختیارات کے عدم تعین کے باعث ہوئی۔تاہم اس پر کوئی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے اور یہ واضع ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں تعلیمی ادارے 26 نومبر سے ہی بند ہو جائیں گے جبکہ سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق ہی ہونگی۔ ممکن ہے تاہم معمولی توسیع بھی ممکن ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ فرزانہ احمد زئی نے انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے،کہ کورونا وباء کے پیش نظر وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت کوئٹہ میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کو واپس لیا گیا ہے


