بلوچستان کے لات ومنات
تحریر: جمشید حسنی
ارادہ ہے کہ عمران خان کے دورہ بلوچستان کے ذکر سے گفتگو کا آغاز کروں۔شاعر نے کہا
بہت شور پہلو میں سنتے تھے اس کا
جو چیرا تو ایک قطرہ خون نکلا
عمران خان نے کہا تھا بلوچستان کے پسماندہ جنوبی علاقوں کو بڑا ترقیاتی پیکیج ملے گا۔ہم بے خبر ہیں معلوم نہیں پیکیج میں کیا ملا۔انہوں نے کہا بلوچستان میں ماضی کے حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا۔جام کمال نے ان کی تائید کی مگر یہ نہیں بتلایا کہ سوا دو سال میں انہوں نے کیا کیا۔حکمران تو ان کے باپ دادا تھے اور اب وہ ہیں۔بلوچستان کے آٹھ سابق وزراء اعلیٰ بقید حیات ہیں۔اختر مینگل،ڈاکٹر مالک بلوچ،ثناء اللہ زہری، اسلم رئیسانی،ذوالفقار مگسی،ظفر اللہ جمالی وزیراعظم رہے تاج جمالی طارق مگسی گل محمد خان جوگیزئی جام کمال پرنس محی الدین مرکزی وزیر رہے اب زبیدہ جلال ہیں کیا یہ سب حضرت سلیمان کاشیرتھے بلوچستان کے لات ومنات تھے۔جان جمالی،میر ظفر اللہ جمالی،گل محمد خان،جنرل عبدالقادر بلوچ گورنر رہے۔اب امان اللہ یٰسین زئی ہیں اگر کچھ نہیں ہو تو ان سے پوچھنا چاہیے جمعیت،پیپلزپارٹی،مسلم لیگ،پشتونخوامیپ بلوچ قوم پرست اقتدار میں رہے کوئٹہ سوئی گیس رحیم الدین کے فوجی دور میں آئی۔یونیورسٹی نور خان نے بنائی۔کوئٹہ ڈی جی خان روڈ رحیم الدین کے دور میں لورالائی سے رکنی تک پختہ ہوئی،جام کمال کے پاس ڈھائی سال ہیں۔اب کچھ کر کے دکھادیں۔سندھ حکومت کی طرح ان کی تو مرکز سے بھی پرخاش نہیں مرکز کے گڈ بوائے ہیں کوئٹہ گوشت مارکیٹ دس سال سے کھنڈر سرکلر روڈ پرانا بس اڈہ پارکنگ نہ بن سکا لوکل بسوں کی حالت پر کوئی جانتا کراچی سرکلو ریلوے لاہور پشاور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو ہے اورنج ٹرین ہے یہاں پشین مستونگ کا کرایہ سو روپیہ شہر میں رکشہ کا کرایہ سو روپیہ کوئی نیا ہسپتال نہیں نیا روز گار کے مواقع نہیں ملے۔کچھی کینال بن نہ سکی، کہتے ہائی سکول ہوتے بس دو آسان تا ویلین خارجی معاملات ہوں تو انڈیا اندرونی طور پر ماضی کے حکمرانوں کی ناہلی کرپشن کا تذکرہ،تین دفعہ نواز شریف کو ہٹایا گیا دو دفعہ بے نظیر کو ہٹایا گیا زرداری پر کرپشن کے الزامات تھے صدر بنے معیاد پوری کی جن پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں حکومت ایک روپیہ بیرون ملک سے واپس نہ لاسکی۔گلگت بلتستان عام انتخابات ہوئے بلاول وہاں جم کر بیٹھے کہتے ہیں احتجاجی تحریک چلائیں گے ان کا سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ن کا سابق وزیراعلیٰ ہار گئے۔مسلم لیگ ن کو 24میں سے دو پیپلزپارٹی کو3آزاد امیدوار کو7ایک امیدوار ایم ڈبلیو ایم کا جیتا ایک نشست پر امیدوار کی فوتگی کے سبب الیکشن نہیں ہوا چھ نشستیں خواتین تین اقلیت ٹیکنو کریٹ لازماً خواتین کی تین نشستیں تحریک انصاف حاصل کرلے گی آزاد امیدوار کو راضی کر کے تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی سات لاکھ ووٹر ہے۔
عمران خان کہتے ہیں کرونا میں دس دن میں چار گناہ اضافہ ہوا ہے لوگ محتاط نہیں امریکہ میں ویکسین آگئی ہے ابھی تک منظوری نہیں ہوئی قیمت بھی معلوم نہیں پاکستان میں ویکسین جلد آنے کی توقع نہیں امریکہ میں ایک لاکھ 34ہزار لوگ مرچکے ہیں انڈیا برازیل میں اموات ایک لاکھ ہے او پر میں امریکہ ہیں صدر ٹرمپ صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کررہے عالمی رہنماء بائیڈن کو مبارکباد دے رہے ہیں آرمینیا آذر بائیجان میں جنگ بندی ہوگئی ہے آذر بائیجان بھی ایران کا حصہ تھا دنیا میں سب سے زیادہ مٹی کا تیل کیروسین آئل باکو آذر بائیجان میں پیدا ہوتا ہے آرمینیا کی فوج نے واپس جاتے جاتے شہری آبادی کو آگ لادی ہے البانیہ آرمنیا کبھی سلطنت عثمانیہ کا حصہ تھے۔ایتھوپیامیں TIGRAYٹکرے کے علاقے میں لسانی کشیدگی ہے صدر نے فوج کشی کا حکم دے دیا ہے۔افریقہ میں بدامنی مستقل ہے سوڈان تقسیم ہوا نائیجریا میں بیافرا کا مسئلہ رہا۔لیبیا میں بھی بدامنی ہے مشرق وسطی میں اسرائیل مشرقی یروشلم میں نئے ہزاروں گھر بنا رہا ہے یورپی یونین اقوام متحدہ نے مذمت کی ہے اسرائیل ٹرمپ کے جانے سے پہلے اس کے دور میں فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔بائیڈن اسرائیل کا اتنا حامی نہیں جتنا ٹرمپ ہے۔ٹرمپ نے عرب ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کوشش کی۔ہانگ کانگ میں فسادات ہیں
ادھر ملک میں مہنگائی ہے،کابینہ کی میٹنگیں ہیں نئے مشیر ہیں مہنگائی کم نہ ہوسکی تیل کی قیمت ہر ہفتہ بدلتی ہے گیس مہنگی ہورہی ہے بجلی کا محکمہ عوام پر مزید82ارب69کروڑ کا بوجھ ڈالنا چاہتی ہے عوامی نمائندوں کی دولت کے تذکرے ہیں پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال سابق مئیر کراچی کہتے ہیں ڈاکٹر مقبول صدیقی نے ہندوستان میں پاکستانی پاسپورٹ پھاڑا انڈین پاسپورٹ پر امریکہ کا دورہ کیا کل جب یہ اکٹھے تھے تو انہیں کچھ یاد نہیں تھا اب اور کیا سناؤں خیبر پختواہ کے چیف جسٹس کرونا سے وفات پاگئے ہیں نئے چیف جسٹس قیصر رشید نے حلف اٹھا لیا ہے سندھ کے وزیراعلیٰ کو کرونا ہوگیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔