بلوچستان، 13طالب علموں سمیت کورونا کے55 نئے مریض سامنے آگئے
کوئٹہ :بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 13طالب علموں سمیت کورونا کے55 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا۔۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 603 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے میں 55نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد17101ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا13 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار257ہوگئی جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا جسکے بعد ابتک کوروناوائر س سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد166ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید13طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد1023ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے127ٹیسٹ کئے گئے۔


