رواں سال کا آخری چاند گرہن کل اور سورج گرہن 14دسمبر پیر کو ہوگا
کوئٹہ: ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ رواں سال کا آخری چاند گرہن 30نومبر پیر اور سورج گرہن 14دسمبر پیر کو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاند گرہن 30نومبر بروز پیر پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12بجے شروع ہوکر شام 5بجے ختم ہوگا گرہن کادورانیہ ساڑھے پانچ گھنٹے رہے گا یہ گرہن مشرق بعید جاپان،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،کینیڈا،امریکہ میں نظرآئے گا پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کا آخری سورج گرہن 14دسمبر بروز پیر پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے سے رات 12بجے تک ہوگا جس کا دورانیہ ساڑھے پانچ گھنٹے ہوگا یہ سورج گرہن مکمل نظرآئے گا
Load/Hide Comments


