پشاور میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا شہر پشاور میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا،ڈاکٹر خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر تھے۔ ڈاکٹر نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور میں کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔خیبر پختونخوا کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں