پنجاب کابینہ نے کورونا آرڈنینس 2020 کی منظوری دیدی

دریاخان,پنجاب کابینہ نے کورونا آرڈنینس 2020 کی منظوری دیدی ہے پنجاب کورونا آرڈیننس کے ذریعے کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے گا،کسی بھی شخص کو علاج کیلئے گھر سے سرکاری ہسپتال منتقل بھی کیا جا سکے گا۔ کورونا آرڈیننس کے ذریعے خطرناک مرض پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اختیارات استعمال کر سکے گی،آرڈیننس کی حکم عدولی پر دس سے پچاس ہزار جرمانے یا چھ ماہ قید ہو گی۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاس کے مطابق آرڈیننس کے تحت پنجاب میں کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے گا، کسی بھی شہری کو علاج کی غرض سے تحویل میں لے کر گھر سے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا.آرڈیننس کی حکم عدولی پر 10 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے جرمانہ یا 6 ماہ قید کی سزا ہوگی، آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آرڈیننس کی منظوری دی گئی اور سیکرٹری صحت کیپٹن (ر)محمد عثمان آرڈیننس پیش کیا.وزیرقانون راجہ بشارت نے بتایا تھا کہ کورونا آرڈیننس کامسودہ موصول ہوگیاہے، خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب کابینہ آرڈیننس کی منظوری دے گی اور اب اسکی منظوری دے دی گئی ہے۔ دریاخان سمیت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے مکمل بند ہیں تاہم بینک، میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہیں اور شہریوں کو وہاں سے خریداری کی اجازت ہے.اندرون شہر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم صرف فیملیز کو اس پابندی سے استثنی ہے لاک ڈان پر عملدرآمد کے لئے پولیس الرٹ ہے، شہریوں کو دکانوں پر ناشتہ کرنے کی اجازت نہیں، تاہم کھانا ساتھ لے جانے کی اجازت ہے شہر میں سڑکیں سنسان ہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے برابرہے

اپنا تبصرہ بھیجیں