کرائسٹ چرچ حملوں کو روکنا نا ممکن تھا، انکوائری رپورٹ
ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر گزشتہ برس مارچ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو روکنا نا ممکن تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں گذشتہ روز رائل کمیشن کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں انٹیلیجنس سروس کی کو تاہیاں تسلیم کی گئیں مگر رپورٹ اس نتیجے پر پہنچی کہ حملے کو روکنا نا ممکن تھا۔ یہ انکوائری رپورٹ آٹھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حملے سے قبل انٹیلیجنس حکام نے اسلامی شدت پسندی پر تو کافی توجہ دی مگر دائیں بازو کی انتہا پسندی پر دھیان نہ دیا۔ کرائسٹ چرچ کے اس حملے میں اکاون مسلمان ہلاک ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments


