قطب مینار کمپلیکس میں واقع ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی سازش تیار

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس کے احاطے میں موجود قوت الاسلام مسجد، مندر کمپلیکس کی جگہ بنائی گئی، مسجد کی جگہ مندر کمپلیکس کو بحال کیاجائے
بھارت میں قطب مینار کمپلیکس میں واقع ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔
نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجدکے خلاف دہلی کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس کے احاطے میں موجود قوت الاسلام مسجد، مندر کمپلیکس کی جگہ بنائی گئی، مسجد کی جگہ مندر کمپلیکس کو بحال کیاجائے۔
خیال رہے کہ نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجد تاریخی قطب مینار کے نزدیک واقع ہے۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیاہےکہ قطب مینار کمپلیکس ماضی میں جین اور ہندو مندروں پر مشتمل تھا، مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو مسمار کرکے مسجد تعمیر کی۔
عدالت سے درخواست کی گئی ہے کمپلیکس میں ہندو اور جین دیوتاؤں کی مورتیوں کو بحال کیا جائے اور ان کی پوجا کی اجازت دی جائے۔
درخواست کی سماعت 24 دسمبر کو ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس 9 نومبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین ہندوؤں کے حوالے کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں