کون کیا کہتا ہے
تحریر: جمشید حسنی
آج کل سروے کا رجحان ہے۔عوامی معاملات پر سماجی ادارے لوگوں کی رائے لیتے ہیں۔ریسرچ کے لئے ریسرچ میتھڈز ہوتے ہیں۔عمر جبن پیشہ پسند نا پسند عوامی مسائل پر تحقیق رینڈم پر ہوتی ہے۔مثلاً ایک محلہ میں گھر نمبر16-12-8-4سے سروے ہوگا۔ویرئبل بنائے جاتے ہیں کچھ انحصاری کچھ غیر انحصاری امریکہ میں ماسٹر ڈگری کے دوران ایک سمسٹر کا کلاس ریسرچ میتھڈز کا تھا کورس نے بڑا ہلکاں کیا کہ مشکل تھا۔خبر ہے کرونا کے باعث سکولوں کی بندش سے چار کروڑ بچے متاثر ہوئے سروے کے مطابق 40فیصدلوگوں کے خیال میں حکومتی پالیسیاں صحیح سمت میں نہیں 40فیصد لوگ وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں 46فیصد لوگ معاشی بحران کا ذمہ حکومت کو سمجھتے ہیں۔سندھ میں 60فیصد پنجاب میں 57فیصد بلوچستان میں 37فیصد لوگ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں شیخ رشید کی کارکردگی سے46فیصد شبلی سے44فیصد حفیظ شیخ سے42فیصد شاہ محمود قریشی سے 38فیصد لوگ غیر مطمئن ہیں۔حکومت کہتی ہے تعلیم حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔یہ نہیں بتایا کہ بجٹ کتنا بڑھایا ہے۔بی آر ٹی میں دو ارب روپیہ سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئیں ایک ارب سے ڈھائی ارب کرایہ میں سبسڈی دینی ہوگی۔ریلوے کا خسارہ 11ارب 37کروڑ ہے۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن گیس نہ ہونے کے سبب چھ اموات ہوئیں۔بی بی سی ٹی وی نے خبر کو بڑی پروجیکشن دی۔امریکہ کے تین سابق صدر بش،کلنٹن،اوباما لوگوں کو ترغیب دینے کورونا کی ویکسین رضاکارانہ لگوائیں گے پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے ورلڈ بینک سے 153ملین ڈالر مانگے ہیں۔
امریکہ میں روزانہ2600اموات ہورہی ہیں برطانیہ نے کورونا کی ویکسین شروع کردی ہے ویکسین مفت ہوگی ترکی نے چین سے پانچ کروڑ ڈوز کا آرڈر دیا ہے ویکسین 11دسمبر تک آجائے گی ہمارے ہاں صوبہ سرحد میں 26ڈاکٹر کورونا سے فوت ہوئے سندھ میں 40ڈاکٹر فوت ہوئے اب تک 100ہیلتھ ورکرز 1249نرسیں 2655پیرامیڈیکس زندگی کی بازی ہا ر گئے ہیں۔
کراچی میں سرکلر ریلوے کا خرچ پچاس لاکھ آمدنی 95ہزار روپیہ ہے۔کہا جاتا ہے ملک میں ویکسین اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں آجائے گی مزید چار ماہ مردے گنیں، لوگ مرتے رہیں عالمی طور پر کورونا سے 15لاکھ اموات ہوچکی ہیں،رومانیہ وینزویلا میں الیکشن ہیں وینزویلا میں MADORAاقتدر پر گرفت مضبوط کررہے ہیں۔
ترکی اور چین کے درمیان 8963میل سفر بارہ دن میں مکمل کر کے کورگو ٹرین پہنچے گی۔دنیا میں سب سے لمبی لائن کینڈا میں ہے۔بحراوقیاس نوس ہے بحرالکاہل تک تین ہزار یل لمبی،کسی زمانہ میں استنبول سے پیرس تک اور سینٹ ایکسپریس چلتی تھی کبھی ہمارے ہاں بھی ڈھول شہنائی کے درمیان کوئٹہ سے ایک کارگو ٹرین ترکی کے لئے چلی پھر چراغون میں روشنی نہ رہی۔امارات بحران سوڈان نے اسرائیل سے تعلقات بحال کررہے ہیں ”سعودی عرب صاف چھپے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔“
حزب اختلاف کے جلسے ہیں عمران خان ایک رٹ این آر او نہیں ملے گا پارٹی ترجمانوں کے زبانی حملے ہیں،فردوس عاشق اعوان جوڈو کراٹے فٹبال کھیل ر ہی ہے عمران خان کو ان کی فعالیت بڑی پسند ہے پہلے نوکری سے نکالا پھر بحال کیا۔حکومت کہتی ہے بلاول،مریم پرچی والے وراثتی سیاستدان ہیں مریم نواز نے عمران خان تابعدار خان کہا ہے یہ نہیں بتایا کس کی تابعداری۔ملک میں گیس کی قلت ہے نئے ذخائر دریافت نہیں ہوتے موجودہ ذخائرہ 19ارب سے14.2کھرب مکعب فٹ رہ گئے ہیں لاہور میں 1000بستروں کا ہسپتال بنے گا۔کے پی میں مریضوں کو گیس نہیں ملے گی بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایک بیڈ کا اضافہ نہیں ہوا گلے دن ٹی وی پروگرام تھا ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کے مریضوں کے لواحقین سے پرائیویٹ ہسپتال پہلے دو لاکھ فیس جمع کرانے کو کہتے ہیں صحت تعلیم حکومت کی ترجیح نہیں بہتری کی توقع عبث ہے۔فیض نے کہا
اس دل کو سنبھالو جس میں ابھی
سوطرح کے نشتر ٹوٹیں گے۔