باڑ کی مذمت، بلوچ دشمن منصوبوں سے نفرت بڑھے گی، جمہوری وطن پارٹی
کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے گوادر شہر میں باڑ لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچوں کو پسماندہ رکھنے کے کسی منصوبے کی اجازت نہیں دینگے جمہوری وطن پارٹی عوام کے بہتر مفاد میں تمام ترمنصوبوں کی حمایت کریگی لیکن ایسی منصوبے جو گواد ر کی عوام کو پیچھے دھکیل دیں کی بھر پورمخالفت کرینگے کوئٹہ کے آرچرروڈ پر معصوم بچے کو قتل وغارت گیری کا نشانہ بنا نا افسوسناک ہے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا میر شمس کرد نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی بلوچ اور بلوچستان کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہے تاہم ایسے منصوبے جو بلوچ اور بلوچستان کو پیچھے دھکیل دیں ایسے منصوبوں کی قطعاً حمایت نہیں کی جائیگی بلوچستان کی عوام کے بہتر مفاد کیلئے ہرممکن جدوجہد کی جائیگی بلوچ عوام کے دشمن منصوبوں سے لوگوں کے دلوں میں نفرت بڑے گی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی بہتر مفاد ترقیاتی منصوبے بنائیں نہ کہ ایسے منصوبے جس سے عوام ترقی کی بجائے پسماندگی کا شکار ہو انہوں نے کہاکہ گوادر جو سی پیک کا دل اور بلوچستان کا آٹوٹ اہنگ ہے کے ارد گرد باڑ کے منصوبے سے گوادر کو تقسیم کرنے کا خدشہ ہے یہ عوام کے بہتر مفاد میں نہیں بلکہ اس سے لوگوں میں خدشات اور تحفظات بڑھ رہے ہیں فینسنگ سے گوادر کی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے بلکہ اس سے عوام اور شہریوں کیلئے آزادانہ نقل وحرکت محدود ہوجائیگی جو شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ترقی کے نام پر شہر کو سیل کرنا باڑ لگا نا قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقہ ارچر روڈ پر معصو بچے امید خان کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس بہیمانہ قتل میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔


