سبی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں شدت

سبی:سبی وگردنواح میں موسم سرما کی پہلی بارش موسم سرد ہوگیا گیس پریشر نہ ہونے کے برابر انڈوں سمیت خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں موسم سرما کی پہلی ہلکی اور تیز وقفہ وقفہ سے بارش نے موسم کی شدت میں اضافہ کردیا جبکہ دوسری جانب سبی شہر و گردونواح میں انڈے مونگ پھلی سمیت خشک میوہ جات میں اضافہ ہوجا نے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا سبی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجانے کے باوجود شہر بھر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری میں مسئلہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن آغا سید فیصل شاہ، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی،اسسٹنٹ کمشنر سبی میر اسماعیل مینگل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں مہنگائی کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے علاوہ سبی میں گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے میں رول پلے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں