پنجاب حکومت کی 13 دسمبر کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار

لاہور :پنجاب حکومت نے 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کو ناکام بنانے کے لئے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے، جس کے تحت پنجاب حکومت نے 12 دسمبر کی رات کو موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے تمام داخلی راستوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے قافلوں کو لاہور داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جنہیں شہر کے داخلی راستوں پر ہی روکنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکمت کے تحت پنجاب حکومت لاہور شہر میں نرمی برتے گی جبکہ بیرون شہر لیگی متوالوں کو روکنے کے لئے سختی برتنے کا پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے پولیس سربراہان کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مختلف اضلاع سے روانہ ہونے والے قافلوں کو اضلاع کی پولیس نمٹے گی اور ان قافلوں کو اپنے اپنے اضلاع میں محدود رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ (شعیب عز

اپنا تبصرہ بھیجیں