احتجاج پر اکسانے کا الزام:ایران میں صحافی کو پھانسی دے دی گئی
تہران: ایران نے حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسانے کے الزام میں صحافی کو پھانسی دے دی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی روح اللہ زم پر الزام تھا کہ اس نے 2017 میں ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں اپنی ویب سائٹ اور چینل کے ذریعے مظاہرین کی مدد کی تھی اور انہیں احتجاج پر اکسایا تھا جس سے احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا تھا۔ صحافی روح اللہ زم کو ہفتے کی علی الصبح پھانسی دی گئی۔
Load/Hide Comments


