نائیجیریا، نامعلوم افرادکا مسافر بس پر حملہ،16افراد ہلاک متعدد زخمی

ابوجا:مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے صوبہ کانو میں مسافر بس پر حملہ ہوا جس میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پریس کے مطابق، دار الحکومت ابوجہ۔کانو قومی شاہراہ پر واقع ڈمباٹا نامی علاقے میں بعض نا معلوم افراد نے مسافر بس پر دھاوا بولتیہوئے سولہ افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ صوبائی گورنر عبداللہ عمر گانڈوجے نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں حفاظتی اہلکاروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ مویشی بانی کرنے والے فولانی اور کاشتکاروں سے مقامی قبائل کا تنازعہ ہے جس پر اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں