لاپتہ انکوائری کمیشن نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگیوں کو جواب دیدیا
اسلام آباد : لاپتہ افراد سے متعلق انکوائری کمیشن نے جنیوا میں جبری طور پر لاپتہ افراد کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کو جواب جمع کرادیا ہے جو ہر اجلاس میں پاکستان سمیت رکن ممالک کے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیتا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے 21 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہونے والے 122 ویں اجلاس کے بعد اس سے مواد وصول ہو گیا ہے جس میں کمیشن نے تفصیل سے رپورٹس کا جائزہ لیا،حکومت پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی بنیاد پر اقوا م متحدہ کے جبری طورپر لاپتہ افراد کے بارے میں ورکنگ گروپ نے پاکستان کے حوالے سے 174 کیسز کو نمٹا دیا۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران مزید 77 کیسز درج کئے گئے ہیں آگر ان کیسز کے بارے میں 6 ماہ کے دوران ذرائع سے کوئی شکایت نہ ملی تو اقوا م متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جانب سے ان کو نمٹا دیا جائیگا،
Load/Hide Comments


