پی ایس ایل 2020،کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز ہرا دیا پانچویں ایڈیشن میں میزبان ٹیم نے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی۔ شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کی طرف سے اننگزکا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا۔ دونوں کا آغاز پر اعتماد میں کیا۔ دوسرے اوورز میں پی ایس ایل میں کم بیک کرنے والے شرجیل خان نے راحت علی کو شاندار چوکے لگا کر اپنے عزائم خطرناک ظاہر کیے۔ تیسرے اوورز میں لیفٹ ہینڈ بیٹسمین شرجیل خان نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو ایک ہی اوورز میں شاندار چھکے لگا کر حریف باؤلر کو بے بس کرنے کی کوشش کی تاہم تیسرے اوور کی آخری گیند پر حسن علی کی گیند پر ہارڈ ہٹر بیٹسمین 25 کے مجموعی سکور پر جلد بازی میں شعیب ملک کو کیچ تھما بیٹھا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ ون ڈاؤن بیٹسمین ڈیلپورٹ نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے سکور کو 73 کے مجموعی سکور تک پہنچایا، اس دوران ڈیلپورٹ 9 ویں اوورز میں 16 گیندوں پر 20 رنز بنا کر محمد محسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کراچی کنگز کے بیٹسمین اور قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ شہر قائد کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف شاندار شارٹس کھیلے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ کے دوران ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے ہرا دیا