پوری قوم کو کورونا وائرس کی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک ہونا ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد,وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو کورونا وائرس کی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک ہونا ہے،ہرفرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے40 سے زائد شہری سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز تک پہنچانا وزیر اعظم عمران خان کے عوام دوست حکومت کے وژن کا عملی ثبوت ہے،ایپ کی بدولت شہری کسی بھی فارمیسی میں ماسک کی کمی یا مہنگے داموں فروخت کی نشاندہی کر سکیں گے، ایپ میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات بھی شامل ہیں۔ جمعرات کو اپنی ٹوئٹس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے چالیس سے زائد شہری سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز تک پہنچانا وزیر اعظم عمران خان کے عوام دوست حکومت کے وژن کا عملی ثبوت ہے،عوام کی خدمت پر مبنی مستعد اور متحرک نظام کی تشکیل وزیر اعظم عمران خان کا اصل مقصد ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا منفرد ایپ کے اجراء کا اقدام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ کرنے کا آئینہ دار ہے،یہ ایپ شہریوں کو ان کے گھروں میں ان کے مسائل کی حل کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو گی،عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو کورونا وائرس کی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک ہونا ہے،ہرفرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے،اس ایپ کی بدولت شہری کسی بھی فارمیسی میں ماسک کی کمی یا مہنگے داموں فروخت کی نشاندہی کر سکیں گے،یہ ایپ تمام متعلقہ اداروں میں کوارڈینیشن اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی،علاوہ ازیں اس میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات بھی شامل ہیں۔ (رڈ)

اپنا تبصرہ بھیجیں