ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان
اسلام آباد:وفاقی وزراء اسد عمر،ڈاکٹر ظفر مرزااورچیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمی تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی پیکج مستحق لوگوں تک پہنچنے کورنا وائرس کو روکنا صرف حکومت کی نہیں بلکہ سب کا کام ہے اس وقت ملک میں 17 لاکھ ٹن آٹا موجود ہے آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے طبی عملہ ملک میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہا ہے ان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ان کی ٹریننگ بھی شروع کردی گئی ہے پریس کانفرنس سے خطاب ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس وقت پورے دنیا میں یہ وباء پھیل چکی ہے اس حوالے سے ہم قومی سطح پر ایک ڈیش بورڈ تشکیل دی ہے جہاں پر تمام کیسز کی معلومات موجود ہیں پچھلے 24 گھنٹوں میں 102 کیسز سامنے آچکے ہیں عوام احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں
Load/Hide Comments