کچلاک سرکاری ٹیوب ویل سے لاکھوں مالیت کا جنریٹرہرنائی منتقل
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)کچلاک میں سرکاری ٹیوب ویل سے لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر غائب 10ماہ گزرجانے کے باوجود نہ مل سکا محکمہ پی ایچ ای کے ایکسیئن جمیل آغا نے مذکورہ جنریٹر کو ہرنائی میں واقع واٹر سپلائی منتقل کرنے کی تصدیق کردی واضح رہے کہ پشتونخوامیپ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی منظورخان کاکڑ نے گرین بلوچستان سکیم کے تحت کچلاک میں لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر فراہم کئے لیکن 13اور 14فروری 2020ء کو رات کی تاریکی میں دومیں سے ایک جنریٹر دیوار توڑ کر کرین کے ذریعے اٹھایاگیا جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل بھی آیالیکن محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے خاموشی اختیار کرلی گئی جب اس سلسلے میں نمائندہ انتخاب نے ایکسیئن پی ایچ ای جمیل آغا سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدی کی کہ مذکورہ جنریٹر 10ماہ قبل سیکرٹری پی ایچ ای کے آرڈر کے تحت ہرنائی میں واقع واٹر سپلائی سکیم میں نصب کیاگیا ہے جبکہ سابق پی ایچ ای نے مذکورہ دونوں جنریٹر کچلاک کو وولیٹج اور طویل لوڈشیڈنگ کے دروان عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے دیئے تھے۔


