کوئٹہ، غیر قانونی طور پر کرونا کے ٹیسٹ کرنے پر فیاض لیب سیل
کوئٹہ: آج مورخہ 26.3.20 کو سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہیم خان کی ہدایت پر وزیر اعلی سپیشل کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی کی سربراہی میں سینئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ اور یعقوب وردگ کے ہمراہ کوئٹہ کی مشہور لیبارٹری فیاض لیب کو غیر قانونی اور غیر تصدیق شدہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔اور فیاض لیب کے مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جا رہی ھے۔ فیاض لیب کوئٹہ کورونا وائرس کے غیرتصدیق شدہ ٹیسٹ 6 ہزار روپے میں کر رہی تھی. وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مشینیں خصوصی طور پر باہر سے منگوائی ہیں۔ڈاکٹر نسیم کٹیکزئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت کوئٹہ میں صرف فاطمہ جناح ھسپتال ٹی بی سینٹوریم میں موجود ھے۔اور روزانہ کی بنیاد پر وہاں ٹیسٹ ھو رھے ہیں۔