خضدار، لاک ڈاؤن، ایرانی پیٹرول فی لیٹر 160روپے فروخت ہونے لگا
خضدار:کرونا وائرس کے باعث خضدار میں چوتھے روز بھی مکمل لاک ڈاون۔ عام تجارتی مراکز بند۔ ذخیرہ اندوز اور گراں فروش مافیا کی چاندنی۔ ایرانی پیٹرول ایک سو ساٹھ میں فروخت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فرضی کاروائیاں جاری تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کے احکامات کے بعد ضلع خضدار و تمام تحصیلوں میں چوتھے روز بھی لاک ڈاون جاری رہا جس سے فائدہ اٹھاکر گراں فروشوں نے پھل وسبزیوں اوراشیا ء خوردنوش کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد زائد قیمتیں وصول کی جانے لگیں عوامی کا حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں لاک ڈاون تو کروا دیا مگر ذخیرہ اندوز اور گراں فروشوں کو کھلی چھٹی ہے، بڑے دوکانداروں نے آٹا خورد نوش کی تمام چیزیں ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ہیں جبکہ میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب یا پھر چار گنا زائد قیمت فروخت کی جانے لگیں ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اس خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں