بھارتی وزیراعظم کا نواز شریف کو والدہ کی وفات پر تعزیتی خط

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو خط لکھ کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا نے 11 دسمبر کو تعزیتی خط مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ان کے لاہور کے پتے پر بھجوایا، جس میں ان سے تعزیتی خط لندن میں مقیم نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست کی گئی تھی۔

نریندر مودی کی طرف سے نواز شریف کو 27 نومبر کو لکھے گئے تعزیتی خط میں، جس کی کاپی ڈان نیوز کو موصول ہوئی اور بھارتی ہائی کمیشن ذرائع نے اس کی تصدیق کی، بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ‘میاں صاحب، آپ کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر بہت افسوس ہوا اور دکھ کے اس وقت میں آپ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں’۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ‘میں خدا سے دعاگو ہوں کہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے’۔وہ رواں سال 15 فروری کو برطانیہ میں نواز شریف کی ہارٹ سرجری کے پیش نظر بیٹے سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں