سبی و ہرنائی میں سیلاب کے باعث بندات ٹوٹ گئے
سبی:سبی وگردونواح میں ہلکی تیز بارش نے لاک ڈاؤن کا شکار شہریوں کی زندگی اور عذاب میں ڈال دی تلی ندی دریائے ناڑی میں سیلابی صورت حال کئی علاقوں میں بچاؤ بند ٹوٹ گئے کئی علاقوں کا زمینی راستے بھی بند گندم کی تیار فصلوں کی نقصان سٹرکیں ندی نالوں گلیاں پانی سے بھر گئی روزانہ محنت مزدوری کرنے والے حکومتی اعلانات پر عملی اقداما ت کے منتظر اخبارات کی مسلسل بندش سے قارئین متاثر ہاکرز دووقت کی روٹی سے بھی محروم ہے۔تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں مسلسل رات دن بارش کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا شکار گھروں میں بیٹھے شہریوں کی زندگی عذاب میں ڈال دی گئی ایک جانب شہر میں کاروباری سرگرمیاں بند دفاتر کی چھٹیوں اور دفعہ144اور مرغا بننے اور کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے شہری سارا دن گھروں میں قیدی کی مانند رہنے پر مجبور ہوچکے ہے سبی وگردونواح میں بارش کی وجہ سے جہاں سٹرکیں گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہے وہاں تلی ندی اور دریائے ناڑی میں درمیانے درجے کی سیلابی صورت ھال بن چکی ہے پانی کی مسلسل آمد سے ان علاقون میں کئی بچاؤ بند بہہ کر تباہ ہوچکے ہیں دریں اثناء ہرنائی،شاہرگ وگردوانواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارش ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلے آنے کے باعث ہرنائی سٹی اور دیہی علاقوں کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے تقریباََ ایک ہزار فٹ سے زیادہ لمبا سروتی حفاظتی بند سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے کے باعث ہرنائی سٹی اور دیہی علاقوں میں سیلابی ریلے داخل ہوگئے سیلابی ریلے رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کی وجہ سے محلہ اخترآباد، جلال آباد، بابو محلہ ہرنائی شہر، کلی زرمانہ، کلی میانی آباد، نیو جلال آباد، تبلیغی مرکز کے قریب رہاشی علاقوں، ندی نالوں کے قریب خانہ بدوش جوکہ جھونپڑیوں میں رہائش پزیزتھے انکے گھروں، کلی مرزا کلی لعل حان، کے مختلف علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر گھریں، دکانیں مہندم گھروں دکانوں میں موجود سامان سیلابی ریلے بہا کر لے گئے اسکے علاوہ اسپین تنگی میں بھی مختلف علاقوں سیلابی ریلوں نے زرعی زمینوں اور فصلات کو شدید نقصان پہنچایا گیا