اقتصادی رابط کمیٹی کااجلاس، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کرلی گئی

اسلام آباد :مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کرلی گئی۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج پر کمیٹی قائم کردی گئی،یہ کمیٹی ایک ماہ کے عرصہ میں جامع سفارشات مرتب کریگی،کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن پیٹرولیم حکام اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او اور تیل کمپنیوں کو خسارے کے معاملہ پر مہلت مانگ لی گئی۔ کمیٹی نے ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پر بلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فاٹا میں نادرا منصوبہ کے لئے ضمنی گرانٹ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی جبکہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 27 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں