اسپیکر قومی اسمبلی نے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دے دی
اسلا م آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دے دی اس سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جمعرات کو ترجمان کے مطابق کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی رہنماء شامل ہیں،کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔پارلیمانی کمیٹی میں بلحاظ عہدہ وفاقی وزراء پرویز خٹک،اسد عمر، اعظم خان سواتی اور وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا شامل ہیں،پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کرے گی، پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ لے گی۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزراء، مخدوم شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور شیخ رشید احمد شامل ہیں،کمیٹی میں خواجہ محمد آصف مسلم لیگ (ن)، راجہ پرویز اشرف ہی پی پی اور اسعد محمود ایم ایم اے کی نمائندگی کریں گے، بلوچستان عوامی پارٹی کی نمائندگی خالد حسین مگسی، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی محمد اختر مینگل، جی ڈی اے کی غوث بخش خان مہر، جمھوری وطن پارٹی کی نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ایے این پی کی میر حیدر خان ہوتی کمیٹی میں نمائندگی کیں گے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سینیٹ سے قائد ایوان سینٹ سینٹر شبلی فراز، مشاہد اللہ خان، محمد علی سیف، مولانا عبدالغفور حیدری، میر حاصل خان بزنجو شامل ہیں،سینیٹر شیری رحمان محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمالدین، سید مظفر حسین شاہ اور سینٹر اورنگزیب خان شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی نیشنل ایکشن پلان برائے کورونا پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی اور اس عمل درآمد کی بہتر کے لیے تجاویز مرتب کرے گی،پارلیمانی کمیٹی ایک ذیلی کمیٹی بھی قائمْ کرے گی جو کمیٹی کے مفصل ٹی او آرز مرتب کرے گی، کمیٹی اپنی پراڈیکل رپورٹ دونوں ایوانوں میں پیش کریگی۔