کوروناکو مخصوص افراد سے جوڑ کر حکمران اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے، بی این پی

کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کو کسی قوم فرقے یا مخصوص افراد سے سے جوڑ کر انتظامیہ‘ حکمران اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے ہزارہ قوم کے ساتھ رویہ غیر انسانی ہے احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرے عوام گھروں میں رہ کر اپنے ذمہ داریوں کا احساس کر رہے ہیں تو حکمران طبقے کو بھی ان کی ضروریات کا احساس کرنا ہوگا لیکن اس حوالے سے دیکھا جائے تو صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار اب بھی سیاسی بنیادوں پر فیصلے کر رہے ہیں سیاسی اقرباء پروری اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر پالیسیاں ترتیب دینا ان کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلوچستان کے عوام پہلے ہی معاشی اور معاشرتی طور پر پسماندہ ہیں غربت افلاس‘ بے روزگاری اور زرعی صنعت پہلے ہی تباہ کاری کا شکار ہے کورونا وائرس کی وباء سے عوام مزید متاثر ہوں گے اور رہی سہی کسر نااہل حکمران پوری کر رہے ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ غیر جانبدار رویہ اپناتے ہوئے پالیسیاں مرتب کی جاتیں عوام کی معاشی اور معاشرتی مسائل کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے لیکن اب بھی سوشل میڈیا اور لفاظی باتوں سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جا رہا ہے مرکزی حکومت‘ چیف سیکرٹری بلوچستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان میں حکومت سے ایسے فیصلے کرنے سے روکے جو سیاسی بنیادوں پر ہوں یہ وقت سیاست اور پوائنٹ سکورننگ کا نہیں غریب مستحق افراد کی مدد کرنے کاہے ان کی مدد کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں