جناح اسپتال لاہور سے کورونا کی مریضہ فرار
لاہور، جناح اسپتال سے کورونا کی تصدیق شدہ مریضہ فرار ہوگئی ہے،چوبیس سالہ مریضہ جناح اسپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس جناح اسپتال لاہور ڈاکٹر یحیٰ سلطان نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جہاں چوبیس سالہ مریضہ دو روز قبل اسپتال سے بتائے بغیرچلی گئی۔ایم ایس جناح اسپتال کے مطابق مریضہ جناح اسپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی، وہ گلشن راوی کی رہائشی تھی،واقعے کے بعد مریضہ کے کوائف پولیس کو رپورٹ کردئیے ہیں۔
Load/Hide Comments