وزیر اعظم عمران خان کا کرونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی لباس کی ہنگامی تیاری کا حکم

اسلام آباد, وزیر اعظم عمران خان نے کرونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی لباس کی ہنگامی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملہ کے لئے حفاظتی لباس ہنگامی طور پر تیار کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم نے حفاظتی لباس، ماسک و دیگر سامان کی تیاری کا ہدف این ڈی ایم اے کو دیدیا،وزیر اعظم کے حفاطتی لباس کے لئے عالمی کمپنیوں سے بھی رابطے کر لئے گئے،وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنی چیلنج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں کمپنی کی سی ای او، یان چن، چینی سفیر یاو جینگ اور چیئرمین این ڈی ایم اے، اور ڈاکٹر شہباز گل شریک تھے،چیلنج’ نامی چینی کمپنی نے وزیر اعظم کو حفاظتی سامان کی تیاری میں مدد کی پیش کش کر دی،چینی کمپنی چیلنج نے پاکستان کو طبی کے لئے 15 ہزار حفاطتی بھی سوٹ عطیہ کردئیے،چینی کمپنی نے میڈیکل عملے کے حفاظتی سوٹ کی تیاری کے سلسلے میں 7 ہزار میٹر کپڑا عطیہ کردیا، پاکستان واہ آرڈیننس حفاظتی ماسک روزانہ خود تیار کرے گی،پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ روانہ 25 ہزار ماسک تیار کرے گی، انتظامات مکمل کرلئے گئے،این ڈی ایم اے کی سرپرستی میں سینی ٹائزر مقامی طور تیاری کا عمل مکمل کرلیا گیا،چیئرمین این ڈی ایم اے نے حفاظتی لباس، ماسک سینی ٹائز ر کی تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے۔ وزیراعظم نے کہاکہ طبی عملہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، سہولتیں اور ضروریات پوری کریں گے، حکومت پاکستان اپنے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سمیت متعلقہ اسٹاف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں