میر عبدالقدوس بزنجو کی اسمبلی میں غیر ضروری اسٹاف کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
کوئٹہ,اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی میں غیر ضروری اسٹاف کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی انہوں نے کہا کہ ماسوائے چند ایک ملازمین اور آفیسروں کے علاوہ باقی تمام اسٹاف اسمبلی میں نہ آئیں اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں 14رکن مطالعاتی دورے کو بھی منسوخ کر دیا اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مل کر لڑنے کا وقت ہے اور اس کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا بھر پور کردارادا کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ کورونا سے پھیلاؤ کوروکنے کی ذمہ داری صرف حکومتوں کی ہی نہیں بلکہ عوام بھی اس میں اپنا کردارادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے غیر ضروری اسٹاف کو چھٹیاں دیدی گئی ہیں صرف چند ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین ہی اپنی ڈیوٹیوں پر آئیں گے انہوں نے بتا یا کہ 28مارچ کو ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں لندن جانے والے 14ارکان اسمبلی اور وزراء کے مطالعاتی دورے کو بھی منسوخ کر دیا ہے انہوں نے وزراء اور ارکان اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ صوبے میں رہ کر عوام کو اس وبائی وائرس سے بچنے کیلئے بھر پور مہم چلائیں اور سوشل میڈیا اور پرنٹ والیکٹرونک میڈیا پرزیادہ سے زیادہ لوگوں میں آگاہی مہم کوتیز کریں۔