کوئٹہ،لاک ڈاؤن ناکا م شہر میں لوگوں کا رش، 300افراد گرفتار

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں جمعرات کو دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہی 65دکانوں کو سیل جبکہ 71افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نداکاظمی کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ شہر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہی انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر مجموعی طورپر 25افراد کو گرفتار کرلیا گیا اب تک دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 300افراد کو گرفتار کیا جاچکاہے انہوں نے کہاکہ عوام لاک ڈاؤن کامقصدہے کہ وہ گھروں پر رہے تاکہ کروانا وائرس سے محفوظ رہ سکیں اسکے باوجود شہری اسکے خلاف ورزی کررہے ہیں حکومت بلوچستان نے کروانا وائرس ایمرجنسی فنڈز کے تحت تنخواؤں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت گریڈ سے 16تک ملازمین کی تنخواؤں سے 5فیصد گریڈ 17سے 20تک ملازمین کی تنخواہوں سے 10فیصد،گریڈ 21کی 25فیصد کٹوتی کی جائے گی جبکہ صوبائی وزراء مشیران اور ایم پی ایز کی مکمل تنخواہ کاٹی جائے گی حکومت نے 27مارچ تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم جمعرات کو ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں