بلوچستان مین بھی نماز جمہ کے اجتماعات پر پابندی،مسجد میں 3سے 5افراد نماز پڑھیں گے
محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کی رو ک تھام کی احتیاطی تدابیر کے تناظر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا ایڈوائزری نوٹیفیکشن جاری ۔نوٹیفیکیش وبائ امراض کی روک تھام کے ایکٹ مجریہ 1958 کے تحت جاری کیا گیا جو پہلے ہی سے نافذ العمل ہے ۔نوٹیفیکیشن کا اجراء کورناوائرس کی موجودہ صورتحال کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی آراءاور ماہرین طب کے مشورے کی روشنی میں کیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام جامع مساجد نماز جمعہ کے لیۓ کھلی رہینگی ۔مساجد میں نماز جمعہ کے تمام مناسک کی ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی ۔نماز جمعہ کی جماعت میں مسجد کے پیش امام کے علاوہ 3 سے 5 افراد جن میں موزن کئرٹیکر اور خادم شامل ہیں شریک ہونگے ۔عوام الناس اپنے گھروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کرینگے ۔ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے نوٹیفیکیشن پر عملدرامد کرانے کے زمہ دار ہونگے ۔نوٹیفیکشن 4 اپریل 2020 تک نا فذالعمل رہے گ