سعودی عرب،کرفیو کا مذاق بنانے والوں کو پانچ سال قید ہو گی
دْبئی:سعودی عرب میں کورونا وائرس کا بھْوت مزید طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے مزید 112 کیسزسامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی گنتی 1012 تک جا پہنچی ہے۔ اس موذی وبا پر قابو پانے کے خاطر ہی مملکت کے اہم علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ان تینوں شہروں میں سہ پہر تین بجے سے اگلی صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے۔ سعودی محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں قید اور جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کے اوقات میں اگر کوئی گاڑی سڑک پر نظر آئی تو اس میں سوار ڈرائیور سمیت تمام افراد کو جرمانہ بھْگتنا ہو گا۔
Load/Hide Comments