بی ایم سی کے ڈاکٹر ضیاء میں کورونا وائرس کی تصدیق، شیخ زید منتقل
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بولان میڈیکل ہسپتال کے ڈینٹل ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق شیخ زاید ہسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق بولان میڈیکل ہسپتال کے ڈینٹل ڈاکٹر ضیاء نے 12دن سے اپنے گھر میں خود کو کورنٹائن کر لیا تھا تاہم گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ان کی جانب سے محکمہ صحت سے رابطہ کیا تھا جنہیں فوری طور پر شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ذرائع کے مطابق ڈینٹل ڈاکٹر کے اہل خانہ کے ٹیسٹ کئے گئے تاہم کسی میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی تصدیق نہیں کی گئی مذکورہ ڈاکٹر کو شیخ زاید ہسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments