حکومت بلوچستان کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے افراد اور بچوں کے والدین کو گرفتار کیا جائیگا، جمعہ کو حکومت بلوچستان کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورنا وائرس کی کوئی حدود نہیں یہ کسی ایک قوم قبیلہ ملک یا صوبے کا نہیں بلکہ مشترکہ قومی چیلنج ہے لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک کر عوام کو اس سے محفوظ بنانا ہے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون کوئٹہ شہر گلیوں،پہاڑوں کے دامن اور تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں کے اجتماع باعث تشویش ہیں ایسی سرگرمیاں ،سماجی میل جول اور بے احتیاطی وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں والدین اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں، صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ عوامی،قبائلی،مزہبی اور سماجی رہنما اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو آگاہی دیں صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، شہر میں حفاظتی ناکوں اور گشت میں اضافہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے بچوں کے والدین اور بلا ضرورت باہر نکلنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں