ٓاوستہ محمد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
اوستہ محمد:اوستہ محمد اور آس پاس میں تیز بارش نشیبی علا قے زیر آب آگئے، شہر میں روڈوں پر پانی ٹھر گیا، میونسپل کمیٹی کا بروقت کاروائی پانی نکالنے کا کام تیز کر دیا، شہر کو صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد اور آس پاس کے علا قوں میں گزشتہ شب تیز بارش، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، روڈوں پر پانی ٹھر گیا، بارش کے بعد بجلی بھی بند ہو گئی بارش رکنے کے بعد بجلی کو بحال کر دیا، میونسپل کمیٹی کے چیف آفسر محمد انور قمبرانی نے عملے کو جلد پانی نکالنے کا حکم اکژ علا قوں کے روڈوں سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے کئی روڈوں سے پانی نکالا بھی گیا چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اب بھی بارش کا پانی نکالنے کا عمل تیز ہے کیونکہ کرونا کی وائرس کی خاطر شہر کی صفائی کو یقینی بنائیں گے۔