ہمیں ضرورت نہیں بلکہ ہم امریکیوں کی مدد کو تیار ہیں، ایران

تہران،ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے امریکا کی طرف سے کرونا کے خلاف جنگ میں مدد کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کی طرف سیایرانی قوم کی مدد محض جھوٹ اور دھوکہ دہی ہے۔ ہمیں امریکا کی جعلی مدد کی کوئی ضرورت نہیں، تاہم اگر امریکا کو ہماری مدد کی ضرورت ہو تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے تہران میں ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک کوویڈ۔19 وائرس سے نمٹنے میں امریکیوں کی مدد کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں اس وقت کرونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ لگتا ہے کہ امریکی کرونا سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ میں کئی مواقع پر کہہ چکا ہوں کہ اگر کرونا سے لڑنے کے لیے امریکیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے تو ہم اس کے لیے حاضر ہیں۔ ہم امریکیوں کی کرونا سے نمٹنے میں ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔حسین سلامی نے کرونا سے متاثرہ علاقوں میں حیاتیاتی دفاعی مشقیں کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں