پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر کمی

حکومت نے سی این جی پر 9 روپے فی لٹر تک ریلیف دے دیا ہے۔نئی قیمت 93 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 84 روپے 50 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا گیا۔
انھوں نے اپریل میں سی این جی کی قیمت میں مزید کمی کاعندیہ بھی دے دیا۔غیاث پراچہ نے واضح کیا کہ سندھ اورخیبر پختونخوا والے بھی پُرامید رہیں،دونوں صوبوں میں سی این جی سستی کرنے کے حوالے سے حکومت کیساتھ بات چیت جاری ہے۔
اس کےعلاوہ وزارت پٹرولیم نے بھی اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام مصنوعات کی قیمتیں 25 مارچ والی سطح پر برقرار رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں