کورونا، پاکستان میں کیسز کی تعداد 1291، اموات 9ہوگئیں
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 1291افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 9 اموات ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کوروناکے تازہ اعداد وشمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کیمریضوں کی تعداد1291 ہوگئی۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ440 افراد وبا سے متاثر ہیں،پنجاب میں 419،بلوچستان میں 132، گلگت بلتستان میں 85،کے پی میں 180،اسلام آباد میں 27 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پچاس کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ اسلام آباد اور کے پی میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ وائرس سیانتقال کرجانیوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔