بلوچستان کا منشیات فروش اسلام آباد میں گرفتار

اسلام آباد:اے این ایف نے سواں گارڈن سے آئس سپلائر گرفتار کر کے 700 گرام آئس برآمدکرلی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مانواں کلی کوئٹہ بلوچستان کا رہاشی امیر علی ایم ایس سی کے بعد اس دھندے میں پڑ گیا، 70 کلو چرس کے مقدمہ میں بھی پکڑا گیا تھا،امیر علی راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی آئس پہنچاتا رہا،تعلیمی ادارے بند.ہونے کے باعث آئس مطلوبہ گاہکوں کو گھر پہنچانے کے دوران پکڑا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں