’ونڈر وومن 1984‘ کی ریکارڈ کامیابی کے بعد ونڈر وومن 3 بنانے کا اعلان

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’ونڈر وومن 1984’ کی ریکارڈ کامیابی کے بعد ونڈر وومن 3 بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
شوبز کی خبروں کے حوالے سے مقبول ویب سائٹ ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ونڈر وومن 3 بنائے جانےکا اعلان وارنر بروس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ونڈر وومن کی تیسری سیریز میں گال گدوت ( پرنسس ڈیانا نامی خاتون ) ہی مرکزی کردار کے طور پر جلوہ گر ہوں گی جب کہ سیریز کی پہلی فلموں کی طرح پیٹی جینکس ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
وارنر بروس کے چیف ٹوبی ایمریچ کا کہنا ہے ونڈر وومن کے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد ہم سیریز کی تیسری فلم پر کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔
تاہم پروڈکشن کی جانب سے سیریز کی تیسری اور پہلی ٹرائلوجی کی آخری ریلیز کے حوالے سے اب تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ونڈر وومن 1984 کو ایچ بی او میکس پر ریلیز کیے جانے کے بعد کرسمس پر شمالی امریکا کے 2100 سنیما تھیٹرز میں بھی ریلیز کیا گیا۔
اس حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وبا کے باوجود فلم ونڈر وومن 1984 شمالی امریکا کے 2100 تھیٹرز سے 16.7 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں