اے ایس اے بلوچستان یونیورسٹی کاریکروٹمنٹ پالیسی کیخلاف یوم سیاہ و احتجاج کا اعلان
کوئٹہ:اکیڈ مک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر فرید خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری عبدالباقی جتک و کابینہ کے تمام ممبران نے ااس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے اہم پالیسی ساز ادارے سینڈیکٹ میں لیکچرار،اسسٹنٹ،ایسوسی ایٹ و پروفیسر کی تعنیاتی کیلئے ایچ ای سی کی نئی ریکروٹمنتس کی پالیسی کو مسترد کردیا لیکن جامعہ کی انتظامیہ نے اساتذہ وصوبہ دشمنی کرتے ہوئے مسترد شدہ نئی ریکروٹمنتس پالیسی کے مطابق تعنیاتی کیلئے لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ و پروفیسر کے لئے اخبارات میں اشتہارات دئے گئے جبکہ پشین کیمپس شعبہ فارمیسی ولائسمیت جامعہ کے شعبہ کیمسٹری، کیسواب ودیگر کے اساتذہ کے سنڈیکیٹ کے فیصلے کے باوجود پرمننٹ آرڈرز ابھی تک جاری نہیں کئے جا رہے ہیں،مضحکہ خیز آمر یہ ہے کہ حالیہ آشتہار میں ایسوسی ایٹ و پروفیسر کی پوزیشنز کے لئے عمر کی حد پچاس سال رکھی گئی ہے اس غیر منطقی شرط سے کئی سینئر اساتذہ پروموشن سے محروم رہ جائینگے جامعہ ھزا میں بہت سے اساتزہ ایم فل، پی ایچ ڈی کے باوجود گزشتہ دس بارہ سالوں سے لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر بیٹھے ہوئے ہیں. جنہیں گزشتہ وی سی نے سلیکشن بورڈ میں خصوصاً آئ ایم ایس، اور فائن آرٹس کے اساتزہ کو بی پی ایس پہ نہیں رکھا اور صرف ٹی ٹی ایس کا آپشن اختیار کرنے کو کہا جسکو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا اس ضمن میں اکیڈ مک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کابینہ کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق 31دسمبر بروز جمعرات کو یوم سیاہ منایا جائے گا اور اسی دن 12 بجے دوپہر کو ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، تمام اساتذہ کرام و دیگر سے یوم سیاہ واحتجاجی مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہیں آگر جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو احتجاج کو وسعت دیا جائے گا