ملک بری طرح سیاسی گرداب میں پھنس چکا ہے،سراج الحق

دیر:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بری طرح سیاسی گرداب میں پھنس چکا ہے۔ حکومت معاشی، سماجی، سیاسی اور سفارتی، چاروں محاذوں پر پسپا ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف عملی طور پر ملک کی پالیسیوں پر قابض ہے۔ وزیراعظم گورننس، شفافیت، اکانومی اور احتساب پر میگا یوٹرن لے چکے ہیں۔ وزیراعظم کے یوٹرنز اب سکول کے بچے بھی گنواسکتے ہیں اگر اس حوالے سے پرائمری سکولز کے بچوں کا مقابلہ کروایا جائے تو چاروں صوبوں سے کوئی بچہ فیل نہیں ہوگا۔ 2021 ء حکومت کے لیے ہر حوالے سے گھبرانے کا سال ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے دیر میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں