پی آئی اے میں رضاکارانہ علیحدگی سکیم،دوہزار درخواستیں جمع

کراچی:قومی ایئر لائن(پی آئی اے)میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی درخواستوں کی وصولی کی مدت ختم کر دی گئی ہے۔ ابتدائی گنتی کے مطابق 2ہزارملازمین نے اسکیم کے ذریعے علیحدگی کا انتخاب کیا۔ترجمان پی آئی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک ہزار ملازمین کو ریلیز کے خطوط بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 22دسمبر کو ختم ہونے والی سکیم ملازمین کے اصرار پر 28 اور پھر 31 دسمبرتک بڑھائی گئی تھی۔اسکیم سے استفادہ کرنے والوں میں اکثریت ایئرپورٹ سروسز، کمرشل اور فلائٹ سروسز کی ہے۔ پرکشش پیکج کے ذریعے ملازمین نے باعزت طریقے سے علیحدگی اختیار کی۔پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ا سکیم کے ذریعہ افرادی قوت کو کم کرنا بزنس پلان کا کلیدی حصہ تھا۔ حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی حمایت کے لئے شکر گزار ہیں۔ اسکیم کے تحت 20 فیصد تک افرادی قوت کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سکیم کے ذریعے پی آئی اے تقریبا ڈھائی ارب روپے سالانہ کی بچت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں