وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین اور دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کیلئے کل کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین اور دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج خود کوئٹہ پہنچیں گے وہ ہزارہ برادری سے مذاکرات کرینگے واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے مغربی بائی پاس پر میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے وفاقی اور صوبائی وزراء کی جانب سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم نے خود کوئٹہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


