قاسم سلیمانی خودکو عراق کا ذمہ دارسمجھنے لگ گئے تھے،مشیر عراقی وزیراعظم
بغداد :عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ایک مشیر کے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے بارے میں تنقیدی بیان پر بغداد میں ایران نوازوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اورعراقی وزیراعظم سے مشیر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی وزیراعظم کے مشیر ہشام داد نے کہا تھاکہ قاسم سلیمانی نے یہ خیال نہیں کیا تھا کہ وہ عراق کے ساتھ صرف ایک رابطہ کار کے طور پر کام کررہے تھے بلکہ وہ یہ سمجھنے لگ گئے تھے کہ وہ عراق کے ذمے دار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جب چاہتے تھے،عراق میں آتے اور یہاں سے واپس چلے جاتے تھے
Load/Hide Comments


