وزیر اعظم کو منع کیا گیا ہے جہاں میت ہو وہاں نہ جائیں، قادر پٹیل
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ جہاں میت ہو،وہاں جانے سے گریز کریں۔اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے دعویٰ کیاکہ وزیر اعظم خاص شخصیت کے منع کرنے پر کوئٹہ نہیں جاتے، عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ جہاں میت ہو وہاں جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے قریبی دوست اور ساتھی نعیم الحق کے جنازے میں نہیں گئے۔ عمران خان روحانیت نہیں رعونیت پر یقین رکھتے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے مسخروں کو کوئٹہ بھیجا۔
Load/Hide Comments


