’آپ پاس کے ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نہیں‘
کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتیہوئے کہا ہیکہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران کے سانحہ مچھ سے متعلق مؤقف پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے،آپ پر 22کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے، لوگوں کی آہ وبکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔
بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، ہزارہ برادری تدفین کرے آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا: وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے، وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں،ان کیسروں پر ہاتھ رکھ دیں، وہ کہہ رہے ہیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرادیں، ہم لاشوں کو دفنادیں گے اور اس کو آپ بلیک میلنگ کہہ رہیہیں، یہ آپ کا فرض ہے،یہ آپ کو کرنا پڑیگا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے اور ایکٹر سے ملنیکا وقت ہے، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنیکا وقت ہے مگر مظلوم لوگوں کے سرپر ہاتھ رکھنیکا وقت نہیں۔


