لیاقت بازار میں چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، مرکزی انجمن بلوچستان

کوئٹہ:مرکزی انجمن بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل حاجی ہاشم کاکڑ شاہجان ترین اللہ داد اچکزئی احسان کاکڑ ظفر کاکڑ نقیب کاکڑ لا لا شکور خلیجی صیدیق یوسف زئی سید نعمت ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لیاقت بازار میں لوڈشیڈنگ نے کاروباری لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے دن میں چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے تاجر برادری کافی پریشان ہیں دن کے اوقات دو بجے سے لے کر شام 6 بجے تک اور سات بجے سے لے کر نو بجے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جو کہ کاروباری اوقات ہے واپڈا حکام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ رات کی اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی جائے لیاقت بازار عبدالستار دوڈ پرنس روڈ کہ تمام تاجراپنا بلز مقررہ وقت پر ادا کرتے ہیں اور واپڈا کے بقایاجات بھی تاجروں کے اوپر نہیں ہیں اگر یہی حال واپڈا کا رہا تو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان اور مظاہرہ کرے گا جس کا ذمہ دار واپڈا حکام ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں